لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے تقریباً 5 ارب روپے مالیت کی ادویات کی فراہمی کا انتظام کرلیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر کینسر کی مختلف اقسام میں مبتلا مریضوں کو ادویات مفت فراہم کرنے کے لیے خریداری کا عمل جاری ہے۔ رواں مالی سال کے لیے 26 اقسام کی کینسر ادویات کی خریداری کی کارروائی شروع کی گئی ہے، جن کی متوقع لاگت تقریباً 2.6 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ادویات کی معیار کی جانچ مکمل ہونے کے بعد انہیں سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے لیوکیمیا، لمفوما، بریسٹ کینسر، کولوریکٹل کینسر اور پھیپھڑوں کے کینسر سمیت مختلف بیماریوں کے مریض مستفید ہوسکیں گے۔