پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے، ڈیزل بھی 7 روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ نئی قیمت کے مطابق پٹرول اب 338 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 371 روپے مقرر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں، Platts قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگیا ہے، جس سے ملک بھر میں پٹرولیم صارفین کو براہ راست ریلیف ملے گا۔