پاکستان کا ترقیاتی بجٹ

پاکستان میں چار ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ کا صرف 10.4 فیصد خرچ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص ایک ہزار ارب روپے میں سے صرف 103.87 ارب روپے خرچ کیے جاسکے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 تک ترقیاتی اخراجات مجموعی سالانہ مختص رقم کا تقریباً 10.4 فیصد رہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت نے رواں مالی سال کے لیے ایک بڑا ترقیاتی بجٹ مختص کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بعض اہم وفاقی وزارتوں اور شعبوں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کا استعمال انتہائی کم رہا، جبکہ چند وزارتیں چار ماہ کے دوران ترقیاتی مد میں کوئی رقم بھی خرچ نہ کرسکیں۔ ماہرین کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے کم استعمال سے انفراسٹرکچر، عوامی سہولیات اور معاشی سرگرمیوں سے متعلق منصوبوں کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے۔