وزیراعظم شہباز شریف COP31

وزیراعظم شہباز شریف COP31 میں پاکستان کا موسمیاتی مؤقف پیش کریں گے

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری COP31 عالمی موسمیاتی کانفرنس کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کا موسمیاتی مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے عالمی تعاون بڑھانے اور ترقی پذیر ممالک کو قابل رسائی، مناسب اور قابلِ پیشگوئی موسمیاتی فنانسنگ فراہم کرنے پر زور دیں گے۔ پاکستان کی جانب سے تیز رفتار سولرائزیشن، قابل تجدید توانائی کے فروغ، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ابتدائی وارننگ کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی عالمی فورم پر اجاگر کیے جائیں گے۔ وزیراعظم صاف توانائی کی منتقلی اور بجلی کے شعبے میں مستقبل کی ضروریات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران ترک قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔