سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہر ضلع میں ایک “سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ”قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہر ضلع میں ایک “سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ”قائم کرنے کی ہدایت، روڈز کی روزانہ کی جانچ پڑتال،روڈ مینٹیننس، صفائی اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کر نا روڈ مینٹیننس اسکواڈکے سپرد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مخصوص اربن روڈز پر کیٹ آئی کی تنصیب لازمی قراردینے کی ہدایت، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پائیداری اور خوبصورتی کے لیے تھرموپلاسٹک روڈ مارکنگز استعمال کرنے کا حکم دیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شہر اور تحصیل کے داخلی راستوں پرکنکریٹ کے داخلی دروازے تعمیر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر شہر کے داخلی راستے پر سرسبز و شاداب پلاٹ پر شہر کا نام کندہ کرنے کی ہدایت مخصوص سڑکوں کے ساتھ موجود بجلی کے کھمبوں کی مناسب روشنی یا سجاوٹ کے ساتھ روشن کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فوڈ اسٹریٹس کو مخصوص اور الگ تجارتی علاقوں کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت صوبہ بھر کی تمام سبزی منڈیوں میں رسائی، صفائی، ٹریفک کا انتظام، اور منظم تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تمام پراجیکٹس کومنظور شدہ ڈیزائن، مواد اور ٹیکنیکل اسٹینڈرڈز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پرمیڈین ڈیزائن اور لینڈ اسکیپنگ کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ، وزیراعلی مریم نواز شریف کی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کواضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاروڈ کے درمیان کنکریٹ سے بنے اورپلانٹر نہ رکھنے کا حکم ہر ضلع میں جاری پراجیکٹ کے دائرہ کار، وقت کی پابندی، معیار، اخراجات اور عملی پیش رفت کو کورکرنے کیلئے کی نگرانی کا نظام ہونا چاہیے۔ مناسب مارکنگ، لین مارکنگ، ٹریفک سائن اور ہدایتی نشانات نصب اور برقرار رکھا جائے۔ تمام روڈ سیفٹی اقدامات منظور شدہ تکنیکی معیار کے مطابق ہوں۔سڑکوں کے فٹ پاتھ بصری طور پر دلکش اور ہم آہنگ رنگوں کیساتھ ہوں، پائیداری اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ضلع کے داخلی راستوں کوجدید، عصری ڈیزائن اور چینی شہر کے داخلی راستوں کا حوالہ دیاجائے۔ تحصیل کے داخلی راستوں میں منظور شدہ ڈیزائن کے تصور پر عمل کیا جائے داخلی راستوں کے ڈیزائن مقامی سیاق و سباق کے مطابق مناسب تبدیلی کے ساتھ اپنایا جائے۔ لائٹنگ کی تنصیبات توانائی کی بچت والی، مضبوط، محفوظ اور آسانی سے برقرار رکھنے والی ہونی چاہئیں۔ فوڈ اسٹریٹ میں مناسب انفراسٹرکچر، صفائی، پارکنگ،آمدورفت اور صفائی کے انتظامات شامل ہوں،صوبے بھر میں جاری پراجیکٹ کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔