ماں پرندہ اور بچہ

ماں پرندہ اور بچہ، حیران کن منظر نے پہلی نظر کے تاثر کو غلط ثابت کر دیا

یہ پرندہ پہلی نظر میں آپ کو ظالم اور شکاری لگے گا جو دوسرے ایک سالم پرندے کو نگل رہا ہے۔ لیکن بعض اوقات جو نظر آ رہا ہوتا ہے وہ ہوتا نہیں ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ سفید پرندہ ماں ہے اور منہ میں داخل پرندہ اس کا بچہ ہے۔ ماں دور دراز سے کیڑے مکوڑے اور دانے تلاش کرکے لاتی ہے اور بچہ ماں کے منہ میں داخل ہو کر دانہ چگتا ہے۔ روز مرہ کی زندگی میں ہمیں ایسے کئی مشاہدات ہوتے ہیں اور ہم پہلی ہی نظر میں رائے قائم کر کے بدظن ہو کر آگے چل دیتے ہیں-