سندھ واٹر اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ

سندھ واٹر اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ، ورلڈ بینک نے 30 کروڑ ڈالر منظور کر دیے

ورلڈ بینک نے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے سندھ واٹر اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ کے لئے 30 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت منظور کر لی ہے۔ STAR WASH-1 منصوبے کے ذریعے سندھ کے منتخب دیہی علاقوں میں تقریباً 15 لاکھ افراد کو محفوظ پانی اور بہتر سینی ٹیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ انفراسٹرکچر، شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کے نظام اور بہتر صفائی کی سہولیات شامل ہوں گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق منصوبے کا مقصد پانی کی آلودگی کو کم کرنا اور دیہی آبادی کو پائیدار WASH خدمات سے جوڑنا ہے۔ اس منصوبے سے 14 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔ مجموعی منصوبے کی لاگت 54 کروڑ ڈالر ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت سندھ کی شراکت بھی شامل ہے۔