پاکستان میں سکوک بانڈز کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسلامی بانڈز میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے پر توجہ دے رہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے سوک بانڈزکے اجرا میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں سکوک بانڈزحکومت کے لیے بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جبکہ اسلامی مالیاتی مصنوعات کی عالمی طلب پاکستان کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرسکتی ہے۔ سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کے مالیاتی منصوبوں اور اقتصادی اصلاحات کا اعتماد برقرار رکھنا اہم ہوگا۔