پاکستان میں AI کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کے ثقافتی اور سماجی اثرات پر بھی بحث تیز ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے نظام پاکستانی نوجوانوں کی سوچ، اقدار اور نقطہ نظر پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کو مصنوعی ذہانت کی مقامی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا گورننس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام بھی تیار کرنا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے نئی ڈیٹا گورننس پالیسی متعارف کرانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ پاکستان میں نوجوان آبادی کی بڑی تعداد کے باعث AI کے تعلیمی، معاشی اور سماجی اثرات آئندہ برسوں میں مزید اہم ہوسکتے ہیں۔