سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا گھر

وہ گھر جو بڑی امیدیں لیکر مکمل کروایا گیا لیکن رہنا نصیب نہ ہوا

یہ بم پروف در و دیوار والا وہ گھر ہے جس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ پُر سکون رہنا چاہتے تھے۔ وائے رے قسمت یہ وسیع و عریض محل کچھ عرصہ تو سب جیل بنا رہا ، پھر مکین چل بسا۔۔۔سپنے بھی جب پورے نہ ہوں تو آگے سے اپنے ہی عجیب رنگ اور وکھرے ہی زاویے رکھتے ہیں کہ سب ترنگ اور ہر امنگ داستانوں کے در وا کردیں!
قیمتی لکڑی، دلآویز فواروں، دلکش قمقموں، قیمتی ٹائلوں، دیدہ زیب پتھروں، پرکشش باغیچوں، تحائف کی کہکشاں، دھنک رنگوں کی تزئین و آرائش والا، جدید دریچوں پر مشتمل اور ارمانوں سے سینچا یہ گھر شاید فروخت بھی ہو چکا !