سعودی عرب

سعودی عرب کا تاریخی اقدام! اب ایک ہی ویزے پر پورا سال جب چاہیں عمرہ پر جائیں

عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے دو بڑے اور شاندار فیصلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے اب مکہ اور مدینہ کا سفر اور بھی آسان اور منظم ہو جائے گا۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک سال کی مدت والا ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ اس ویزے پر آپ ایک سال کے اندر جتنی بار چاہیں سعودی عرب آ جا سکتے ہیں۔ بار بار نیا ویزا لگوانے کا جھنجھٹ ختم ہو گیا۔
اس ویزے پر زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کر سکتے ہیں۔کھانے پینے کی سہولت کو شفاف بنانے کے لیے اب روزانہ کی کیٹرنگ فیس تقریباً 20 سعودی ریال براہِ راست عمرہ ویزا فیس کے اندر ہی شامل کر دی گئی ہے۔
اس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر کے زائرین کے لیے کیا گیا ہے۔ہر زائر سے روزانہ تقریباً 20 سعودی ریال نسک میل واؤچر کی مد میں لیے جائیں گے جو ویزا فیس کا حصہ ہوں گے۔ ویزا جاری ہونے سے پہلے زائر کو ایک منفرد BRN میل کوڈ ملے گا۔ اس کوڈ کے ذریعے زائرین سعودی عرب میں نسک ایپ سے منسلک 10,000 سے زائد رجسٹرڈ ریستورانوں سے باآسانی کھانا حاصل کر سکیں گے۔
سعودی حکومت کا یہ قدم مذہبی سیاحت کو فروغ دینے اور زائرین کو ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔