ایف بی آر کا AI نظام

ایف بی آر کا AI نظام، ٹیکس ریٹرنز میں خامیوں کی نشاندہی شروع

ایف بی آر نے ایف بی آر کا AI نظام استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ممکنہ تضادات اور خامیوں کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا ہے۔ نئے خودکار نظام کے تحت ٹیکس ریٹرن میں کسی ممکنہ discrepancy کی نشاندہی ہونے پر متعلقہ ٹیکس دہندہ کو الیکٹرانک طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی وضاحت دے سکے یا ضرورت پڑنے پر ریٹرن میں تصحیح کرسکے۔ اس نظام کا مقصد ٹیکس ریٹرنز کی جانچ کے عمل کو زیادہ خودکار اور ڈیٹا پر مبنی بنانا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایف بی آر کو بڑی تعداد میں ریٹرنز میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ طریقہ کار ٹیکس انتظامیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔