امریکا پناہ گزینی پالیسی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتظامی حکم کا جائزہ لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت جنوبی سرحد پر پناہ کی درخواستوں تک رسائی محدود کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ صدر کو سرحد پر بعض تارکین وطن کی درخواستیں مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس اقدام کو قانونی تحفظات کے خلاف قرار دیتی ہیں۔ عدالت کے فیصلے کا امریکی امیگریشن پالیسی پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔