مائیکروسافٹ 365 عالمی بندش

مائیکروسافٹ 365 عالمی بندش، آؤٹ لک اور ٹیمز کی سروسز بحال ہونے لگیں

مائیکروسافٹ 365 عالمی بندش کے باعث Outlook، Teams، Copilot اور دیگر سروسز کے صارفین کو دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا رہا۔ مائیکروسافٹ نے بتایا کہ بحالی کا عمل جاری ہے اور سسٹم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، تاہم بعض صارفین کو وقفے وقفے سے رسائی اور پیغامات میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کمپنی نے تاحال واقعے کی بنیادی وجہ کی مکمل تفصیل جاری نہیں کی، جبکہ آسٹریلوی حکام کے مطابق مائیکروسافٹ نے اسے سائبر حملہ قرار نہیں دیا۔