روس یوکرین مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک نے جنگی قیدیوں کے ایک بڑے تبادلے پر اتفاق کیا ہے، تاہم جنگ کے بنیادی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔ ابوظبی میں ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین کے نمائندوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر پیش رفت کی۔ امریکی ثالثوں کے مطابق فریقین کے درمیان اعتماد کی کمی اب بھی اہم رکاوٹ ہے۔ روس یوکرین مذاکرات میں علاقے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق دیگر اہم معاملات پر ابھی حتمی اتفاق نہیں ہوسکا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف رواں سال جنگ کے خاتمے کے لیے عملی نتائج حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے۔ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے پر پیش رفت کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم وسیع تر امن معاہدے کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہوگی۔ بین الاقوامی منڈیوں پر بھی ان مذاکرات کی پیش رفت نظر آ رہی ہے۔ جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ روس یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں کشیدگی کم ہونے کی امید بھی بتائی گئی۔