پنجاب کے ساڑھے تین ہزارسے زائد دیہات

پنجاب کے ساڑھے تین ہزارسے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹ

پنجاب کے ساڑھے تین ہزارسے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کر ادیا- اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کودیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا- ارکان اسمبلی کورورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا- پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم ، گاؤں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت، عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی۔
ہر گاؤں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے،ہر گاؤں کی حالت بدلنا چاہتی ہوں۔