وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، سرگودھا اور ڈی جی خان ڈویژن کے اون سورس پراجیکٹس کا جائزہ ,وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاروڈ زسائیڈ پر ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ڈرین کور لگانے کا حکم ,سڑکوں کے اطراف اور سڑکوں کے درمیان کنکریٹ کے گملے رکھنے پر پابندی، ہر شہر کے داخلی راستوں کے اطراف سرسبز گراسی پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت, سرگودھا ڈویژن میں اون سورس ریونیو سے 20 پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے, ضلع سرگودھا میں 8، ضلع خوشاب میں 6 اور ضلع بھکر میں بھی 6 پراجیکٹ مکمل ہوں گے, سرگودھا شہر میں 5مرکزی روڈز کی تعمیرو توسیع اور بحالی کا پراجیکٹ بھی شامل, ڈیری روڈ، آزاد روڈ، اردو بازارروڈ، پائلٹ چوک، خیام چوک اوور ہیڈ برج روڈکی تعمیر وتوسیع ہوگی-
خوشاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 6 منصوبے اون سورس ریونیو سے مکمل ہوں گے, جہاز چوک، ڈی پی ایس سکول، سہگل چوک، میانوالی روڈ، مین بازار قائد آباد اور نور پور تھل روڈ شامل , بھکر میں بھی 6پراجیکٹ اون سورس ریونیو سے مکمل کرنے کی منظوری دی- جی پی او چوک روڈ،ٹی ڈی اے روڈ، کلور کوٹ روڈ،منکیرہ سٹی روڈ اور دیگر روڈ شامل, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بھکرکے داخلی راستوں پر سرسبز و شاداب پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت, بھکر سمیت دیگر شہروں کے پرہجوم روڈ پر الیکٹرونک سگنل نصب کرنے کا حکم , وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور میں 6 اون سورس ریونیو پراجیکٹ کی منظوری دے دی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم ,کتب کنال تا انڈس ہائی وے، پوسٹ آفس روڈ، آکل پور، فتح پور روڈ اور دیگر روڈز کی منظوری, روجھان، کوٹ مٹھن، جام پور، داجل سمیت دیگر دیہی علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کی منظوری, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دیہات میں سیوریج اور ڈرینج منصوبے ترجیحاً مکمل کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور شہر اور متعلقہ تحصیلوں کے لئے مزید ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی طلب کر لیے-