ارومچی بین الاقوامی ائیر پورٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے 4روزہ سرکاری دورے پر ارومچی بین الاقوامی ائیر پورٹ آمد

وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے 4روزہ سرکاری دورے پر ارومچی بین الاقوامی ائیر پورٹ آمد، چین کے اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے پنجاب کےوفد کا پُرجوش خیر مقدم کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف پہلے ہی روز چار اہم میٹنگ میں شرکت کریں گی –
وزیراعلی مریم نواز شریف شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کریں گی وزیراعلی مریم نواز شریف سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا وزیراعلی مریم نواز شریف سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ،ہی ژونگ یو ملاقات کریں گے ،وزیراعلی مریم نواز شریف شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کا وفد سے اہم میٹنگ کریں گی –
وزیراعلی مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، “ہی ژونگ یو”کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا ,وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سےشِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کرینگی-