ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا تھانہ ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا تھانہ ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ، فیصل کامران نے فرنٹ ڈیسک، حوالات سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا – کیومیٹک مشین ودیگر الیکٹرک آلات کی ورکنگ کا بھی جائزہ ,فیصل کامران کی تھانہ میں آئے سائلین سے ملاقات، مسائل بارے دریافت, ڈی آئی جی آپریشنزنے شہریوں کی درخواستوں پر افسران کو احکامات جاری کئے-
تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، حوالات میں قید ملزمان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمرے، ٹیب سمیت دیگر آلات ورکنگ حالت میں رکھیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ کی رائے بُک میں اپنے تاثرات بھی ثبت کئے-