چناب ٹول پلازہ

چناب ٹول پلازہ، گجرات کے قریب تیز آندھی سےریسٹورنٹ کے باہر نصب بڑا اشتہاری سائن بورڈ اڑ کر تین قیمتی گاڑیوں پر جا گرا

گجرات کے قریب چناب ٹول پلازہ پر تیز آندھی نے اچانک خطرناک صورتحال پیدا کر دی۔ شدید ہوا کے باعث ایک ریسٹورنٹ کے باہر نصب کیا گیا بڑا اور بھاری اشتہاری سائن بورڈ اپنی جگہ سے اکھڑ گیا اور تیزی سے اڑتے ہوئے وہاں کھڑی تین قیمتی گاڑیوں پر جا گرا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ سائن بورڈ کی تیاری اور تنصیب میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ تیز آندھی کا مقابلہ نہ کر سکا۔ سائن بورڈ گرنے سے تینوں گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی اور کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔