کیپٹن شہید عاصم طارق

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کا کیس

پولیس نے گرفتار ملزم سعدعباسی کو اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش کر دیا۔پراسیکیوٹر نوید کیانی نےعدالت کو بتایا کہ ملزم سعدعباسی کی شناخت ہو چکی ہے،ملزم سعدعباسی کمرہ عدالت میں رونے لگ گیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی کمرۂ عدالت میں ملزم سے گفتگو میں کہا کہ اب رونے کا کیا فائدہ ہے؟ آپ کے رونے سے کیا واپس آ جائے گا؟تم نے ملک کا بہت بڑا نقصان کیا ہے، ایک معصوم گھرانہ تباہ کر دیا ہے۔آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ نے ملک کا کتنا بڑا اثاثہ تباہ کیا ہے۔ عدالت نے ملزم سعدعباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی-