انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیس ٹورازم(IFR)

دو روزہ انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیس ٹورازم(IFR) ایکسپو23-24 جولائی کو نشاط ہوٹل ایمپوریم مال جوہر ٹاﺅن میں ہو گی

25 ویں دو روزہ انٹرنیشنل فورم فار ریلیجیس ٹورازم(IFR) ایکسپو23-24 جولائی کو نشاط ہوٹل ایمپوریم مال جوہر ٹاﺅن میں ہو گی جمعرات، جمعتہ المبارک کو ہونے والی ایکسپو کا افتتاح گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور مشیر وزیراعظم علامہ طاہر محمود اشرفی کریںگے۔ایکسپو میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بڑے ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کمپنیاں، سعودی عمرہ کمپنیوں کے علاوہ پاکستانی عمرہ گروپ بھی سٹال لگا رہے ہیں۔ ہوٹلز انڈسٹریز سے وابستہ شخصیات سعودیہ، دبئی، کراچی،اسلام آباد سے خصوصی طور پر شریک ہو رہی ہیں اہم پروگرام میں سعودی طوافہ کمپنیوں کے ذمہ داران کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ایکسپو کا افتتاح23 جولائی 12بجے ہو گا سات بجے تک سٹال کھلے رہیں گے۔ جمعتہ المبارک کو دو بجے آغاز ہو گا عمرہ سیمینار بھی ہو گا۔24جولائی کی شام کو ایوارڈ تقریب ہو گی جس میں سٹال لگانے والوں سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔ دو روزہ آئی ایف آر کا اہتمام مونا جلال اور امین اللہ خان کر رہے ہیں25 ویں ایکسپو ہو رہی ہے۔