فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نےجنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی