روس یوکرین مذاکرات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور امریکا اور روس کے درمیان بات چیت میں یورپ کی شرکت کو بھی شامل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد آئندہ بات چیت میں یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو شامل کرنے کی توقع ہے۔ مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کے ساتھ وسیع تر یورپی سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ یورپی ممالک نے روس کے ساتھ مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات میں اپنی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔