موبی لنک بینک اپنا مائیکروفنانس بینک کے درمیان حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت موبی لنک بینک اپنا مائیکروفنانس بینک کے 82.51 فیصد حصص حاصل کرے گا۔ معاہدے کی تکمیل متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ اس حصول سے موبی لنک بینک کے مائیکروفنانس، زرعی قرضوں اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبے میں رسائی بڑھنے کی توقع ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی شمولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث یہ معاہدہ بینکاری شعبے کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔