وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاؤالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل ہیں -ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی -ارکان صوبائی اسمبلی نے درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کروائی-
ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو 41 اضلاع اور دو تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے اوکاڑہ جی ٹی روڈ سے بائی پاس سڑک کی تعمیر و بحالی پر اظہار تشکراور اوکاڑہ کے شہر یوں کیلئے الیکٹروبس کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کو عوام سے بھرپور رابطوں کی ہدایت- الیکٹروبسیں جنرل بس اسٹینڈ سے اختر آباد،کرمانوالہ، اڈہ کسان اور اوکاڑہ یونیورسٹی تک رواں دواں ہیں۔الیکٹروبس پر طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لئے مفت سفر کی سہولت قابل تحسین ہے۔ اسیف سٹی اور پولیس کی بدولت پنجاب میں جرائم کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بہتر سے بہترین کی جانب بڑھ رہا ہے۔ الیکٹروبس، اپنی چھت، اپنا گھر، کسان کارڈعوام میں مقبول پراجیکٹس ہیں۔پنجاب میں عوامی پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ پہلی بارصوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے ذریعے کلین کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری کی خبریں سن کر دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ پہلی بار لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم، ہر شہر ہر گاؤں میں الیکٹروبس چلارہے ہیں۔