ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی – ملاقات کے دوران عوامی ضروریات اور ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال, ارکان اسمبلی کی آزاد جموں و کشمیر میں کامیابی پر مبارکباد ,ارکان صوبائی اسمبلی کا ضلع اٹک میں الیکٹروبس کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین، پی او ایف سنجوال تا حضرو، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح سے اٹک خوردتک الیکٹروبس رواں دواں ہیں۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے اٹک اور گرد و نواح کے لئے لیکٹروبس فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو عوام کے خوشگوار رد عمل سے آگاہ کیا- خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لئے دنیا کی بہترین بس سروس میں مفت سفر نعمت کے مترادف ہے۔مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات کی اپ گریڈیشن انقلابی اقدام ہے۔ پنجاب کی ترقی اور تاریخی پراجیکٹ دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن رہے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرزپر صاف پانی پراجیکٹ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ صفائی ستھرائی کے بعد اب پورے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا میرا عزم ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹرویز دیں، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور روڈز کے میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔