صاف پانی منصوبہ

صاف پانی کی فراہمی کےمنصوبے میں بڑی پیش رفت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت- واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا- بہاولنگر، بہاولپور،راجن پور،تلہ گنگ،اٹک،راولپنڈی،جہلم، رحیم یار خان اور چکوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا-

9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس پر رپورٹ پیش- رحیم یار خان،بہاولپور، خوشاب اور ڈی جی خان میں واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ پر اظہار اطمینان – ہرواٹر بوٹلنگ پوائنٹ پر روزانہ 2500 بوتل پانی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔واٹربوٹلنگ پلانٹ فی گھنٹہ 5ہزار لیٹر صاف پانی مہیا کررہے ہیں۔ پوٹھوہار کے علاقے میں سمال ڈیم کے ذریعے صاف پانی مہیا کیا جائیگا۔ صاف پانی پراجیکٹ کلسٹر ون میں راجن پور اور رحیم یار خان میں 702 مقامات میں سے 570واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل۔ راجن پور اور رحیم یار خان کے کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او پلانٹ اور52 یو ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کلسٹر ٹو میں ڈی جی خان اور لیہ تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ، فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہیں۔
کلسٹر فائیو میں تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی اور اٹک، مری، چکوال 1180 مقامات پر902 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل۔ راولپنڈی، مری، چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور جہلم کے کھارے پانی والے علاقوں میں 231 آراو پلانٹ بھی شامل۔کلسٹر 14 میں بہاولپور، بہاولنگر کے 892 سائٹ میں سے 749 مکمل۔ بہاولپور اور بہاولنگر کے کھارے پانی والے علاقوں میں 130 آراو پلانٹ، 64 یو ایف پلانٹ اور ایم ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔
چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد، اور فورٹ عباس میں 482 سائٹس میں سے 368مکمل۔ بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور میں 410 سائٹس میں 351 کی تکمیل۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا 736 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کا حکم ,عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے۔