مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین کے بھرپور اور فعال کردار کو سراہا اور اسے جمہوری عمل کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن آذاد کشمیر شاہ غلام قادر، رانا ثنااللہ، انوشہ رحمان نے بھی شرکت کی۔