وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کا پرتپاک خیرمقدم, ملاقات میں پنجاب میں فروغ تعلیم، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال ، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکرکی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواتین کیلئے پراجیکٹس کی تحسین، سیکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس(AI)، ڈیجیٹل اثاثوں، اورانرجی جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق, پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے بچنے کیلئے امریکی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق-
لاہورمیں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا, قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے محفوظ بسنت کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا, پاکستان بہت پسند ہے بالخصوص پنجاب اور لاہورکے لوگ زندہ دل ہیں۔ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانونی اقدامات کررہے ہیں۔پنجاب میں ترقی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے پالیسی بنارہے ہیں۔ امریکہ میں مقیم 10 لاکھ پنجاب کے اوورسیز پاکستانی ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔ مون سون میں پیشگی اقدامات اور ڈسٹرکٹ واساز کے قیام سے بارشی پانی کے جلد نکاس کو ممکن بنایا گیا۔
پنجاب بدل رہا ہے، پنجاب کے شہر اور دیہات ری فارم ہورہے ہیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے وویمن ایمپاورٹمنٹ کو محض علامتی نہیں عملی شکل دی۔پنجاب میں خواتین کی آمدورفت میں آسانی کیلئے الیکٹرک سکوٹی اور الیکٹروبس سروس شروع کی گئی ہے۔ خواتین کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سمال بزنس کیلئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ خواتین کے تحفظ کیلئے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن پہلا اقدام ہے۔