چینی انجینئرز حملہ کیس

چینی انجینئرز حملہ کیس، ملزم کو مجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا

چینی انجینئرز حملہ کیس میں ایک شخص کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 48 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق ملزم کو 2021 میں کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے کے مقدمے میں سات الگ الگ قید کی سزائیں دی گئیں، جو بیک وقت چلیں گی۔ چینی شہریوں اور انجینئرز کی سیکیورٹی پاکستان اور چین کے تعلقات میں ایک اہم معاملہ ہے، جبکہ بیجنگ ماضی میں پاکستانی حکام سے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔