اربن سرکاری بلڈنگز اوردیہی اراضی پر عوام کے لئے موسمی سبزیوں کی کاشت- مظفر گڑھ میں 139 کنال کے 140 پلاٹس پر عوام کےلئے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں – علاقے کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق مفت سبزی ملنا شروع – مظفر گڑھ میں کرسچن برادری کے گاؤں سے”سانجھی سبزی“ پراجیکٹ کا آغاز- مظفرگڑھ میں لوگ رضاکارانہ طور پر بھی دوسروں کے لئے سبزیاں کاشت کرنے لگے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کے لئے “سانجھی سبزی ” کو قابل تقلید قرار دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنرز کو”سانجھی سبزی” پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ڈی سی مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ کی ملاقات- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی مظفر گڑھ کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ کو چیف منسٹر میرٹ بیج اور ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا- ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان طاہر جپہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سانجھی سبزی پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی- مظفر گڑھ کے دیہات میں ایک مرلے سے ایک کنال تک سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے سانجھی سبزی لگائی جا رہی ہے ۔
مظفر گڑھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں سرکاری عمارتوں سے متصل خالی اراضی میں سبزی کاشت کی جا رہی ہے ۔ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ،فارسٹ، ایجوکیشن، اے سی دفاتر سے متصل 139 کنال اراضی پر سبزی اگائی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو عوامی فلاحی اقدامات اور پراجیکٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی-