ہسپانوی اسٹار فیران ٹوریس نے ورلڈ کپ فائنل میں ایسا فیصلہ کن وار کیا جس نے ارجنٹینا سے عالمی ٹائٹل چھین لیا۔ ایکسٹرا ٹائم میں کیے گئے ان کے واحد گول نے نہ صرف اسپین کو 15 سال بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بنا دیا بلکہ ارجنٹینا کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب بھی ادھورے چھوڑ دیے۔
فائنل میں لیونل میسی اور ارجنٹینا کی ٹیم اسپین کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ میسی سمیت ارجنٹینا کے تمام بڑے اسٹارز پورے میچ میں کوئی خاطر خواہ اثر نہ چھوڑ سکے، جبکہ فیران ٹوریس نے ایک لمحے میں میچ کا رخ بدل کر تاریخ رقم کر دی۔
فیرن ٹوریس کا یہ واحد گول نہ صرف ورلڈ کپ فائنل کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا بلکہ انہیں راتوں رات عالمی فٹبال کا نیا ہیرو بھی بنا گیا۔ اسپین کے شائقین اس تاریخی فتح کا جشن منا رہے ہیں، جبکہ ارجنٹینا کے مداحوں کے لیے یہ شکست ایک تلخ یاد بن گئی۔