سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کے بیٹے انس سرور کو برطانوی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے انس سرور کو وزیرِ تجارت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انہیں جلد ہی برطانیہ کے ایوانِ بالا ہاؤس آف لارڈز کا رکن بھی بنایا جائے گا۔ انس سرور کی اس اہم تقرری کو ان کے سیاسی سفر میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔