لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیے وعدے کو سچ کر دکھایا۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کووزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں ایک جلسے کے دوران 10 الیکٹروبسیں دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کے لئے دس الیکٹروبسیں مری روانہ کر دی گئیں۔ چند گھنٹوں میں الیکٹروبسیں آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں رواں دواں ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹروبسیں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لئے اہل پنجاب کا تحفہ ہے۔ الیکٹروبسوں کے ساتھ تربیت یافتہ سٹاف اور ڈرائیور بھی مظفر آباد پہنچ رہے ہیں۔ الیکٹروبس سسٹم میں خواتین،طلبہ، اور بزرگ افراد کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے لاکھوں شہری الیکٹروبس پر سفر کرتے ہیں،چاہتی ہوں آزاد جموں و کشمیر کے شہری بھی مستفید ہوں-