بانی پی ٹی آئی

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت اسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشل اسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے، بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج موجود ہوں گے-