وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن……ڈویژن،ضلع اور اب ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی، پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے ہوگا- صوبہ کی91تحصیلوں میں 1500الیکٹروبسیں چلیں گی- ہر تحصیل کیلئے مخصوص الیکٹروبس ڈپوکی منظوری بھی دے دی گئی- تحصیل الیکٹروبس سروس کیلئے پہلا بیج جنوری 2027ء میں لاہور پہنچ جائے گا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسوں کی فراہمی کی منظوری دے دی-پنجاب بھر میں جون 2027 تک تین ہزار الیکٹروبسیں چلیں گی-
ستمبر تک الیکٹروبس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کا ٹارگٹ، ملتان کی 9 تحصیلوں میں 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں کیلئے 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں میں 215 الیکٹروبسیں آئیں گی- ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں میں 63، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں میں 202 اور سرگودھا کی14تحصیلوں میں 198 الیکٹروبسیں چلیں گی- گوجرانوالہ کی 7تحصیلوں میں 125 الیکٹروبسیں، گجرات کی 8 تحصیلوں میں 122، راولپنڈی کی 16 تحصیلوں میں 219 الیکٹرو بسیں چلیں گی- پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں 612 الیکٹروبسیں پوری طرح آپریشنل،روزانہ لاکھوں شہری مستفید ، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں مزید 192 الیکٹروبسیں چند روز میں فنکشنل ہوجائیں گی-
سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، مظفر گڑھ، راولپنڈی، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان اور اٹک کو مزید الیکٹروبسیں ملیں گی- بھکر،حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ،لیہ، اوکاڑہ،سیالکوٹ، مری، گجرات اور شیخوپورہ میں بھی اضافی الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی- منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ اور ملتان میں مزید بسیں فراہم کی جائیں گی- فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے اور لاہور میٹروبس سروس کے 25 سٹیشن کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ بھی زیر تکمیل ہیں