وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں فاروق احمد مانیکا، چودھری جاوید احمد، عمران اکرم، سردار منصب علی ڈوگر شامل ملاقات میں عوامی مسائل اور ضروریات پر تبادلہ خیال ارکان اسمبلی نے پاکپتن میں اربن اور رورل ڈویلپمنٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں – ارکان صوبائی اسمبلی نے پاکپتن میں الیکٹرو بس کے اجراء اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا پاکپتن کے ارکان اسمبلی نے الیکٹروبس کو دہائی کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا –
ارکان اسمبلی کوپاکپتن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار،رفتار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، صوبائی ارکان اسمبلی کا پاکپتن شہر کی بیوٹیفکیشن پروزیراعلی مریم نوازشریف اور ٹیم کو خراج تحسین ،ارکان صوبائی اسمبلی کاپاکپتن کیلئے جدید ترین نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے قیام پر اظہار تشکر بابا فرید کی دھرتی پر جدید ترین الیکٹروبس شروع کرنے پر عوام کی طرف سے وزیراعلی مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں -پاکپتن میں 15ماحول دوست الیکٹروبسیں عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں پاکپتن میں 15 الیکٹرو بسیں 3 بڑے روٹس پر عوام کے لئے آسانی اور سہولت کا باعث ہیں -جنرل بس سٹینڈ پاکپتن سے عارف والا، بنگہ حیاتروٹ اور نور پور سیال روٹس پر ہزاروں مسافر مستفید ہورہے ہیں -پاکپتن سمیت ہر شہر اور گاؤں کی ترقی اور بہتری ہمارانصب العین ہے-مجھے خوشی ہے کہ برسوں سے نظر انداز پاکپتن بھی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے-ہر شہر، ہر علاقے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کررہی ہوں پنجاب کو بہتر سے بہترین صوبہ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں –