وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب کے کسانوں کے لئے تاریخی خدمات، 20 سال میں کسانوں کے لئے 10 ہزار ٹریکٹر،ڈھائی سال میں 35 ہزار ٹریکٹرز، 20 سال میں ایگریکلچر میکانائزیشن پر تین ارب ، ڈھائی سال میں 20 ارب روپے, پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ، 100 ہارس پاور ٹریکٹرز کی اسمبلینگ شروع ,وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور کی قرعہ اندازی، گرین ٹریکٹر فیز فائیو ایپلی کیشن پورٹل کی لانچنگ پنجاب میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کاباقاعدہ افتتاح, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فورکی ڈیجیٹل بیلٹنگ کرکے آغاز کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دبا کرگرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گرین ٹریکٹر سکیم فیز فور میں پہلا ٹریکٹر اٹک کے مسعود خان ولد لال خان کا نکلا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فائیو کے لیے ایپلی کیشن پورٹل بھی لانچ کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی- رواں مالی سال میں کاشتکاروں کو دو فیزمیں 19,500 گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔ گرین ٹریکٹر فیز فور میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹرز دیئے جائیں گے۔ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم میں 50 سے 65 ہارس پاور پر ساڑھے سات لاکھ روپے حکومت پنجاب سبسڈی دے گی۔ گرین ٹریکٹرفیز فائیو میں75 سے 125 ہارس پاور کے 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرزپر10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ گرین ٹریکٹر کے لئے 17.6 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرامز کے تحت کسانوں کو 10لاکھ فی ٹریکٹر کی سبسڈی کے ساتھ 24,000 ٹریکٹر ز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ گرین ٹریکٹر سکیم میں بھکر ، جھنگ، لودھراں، وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع کا تناسب زیادہ ہے۔ گرین ٹریکٹر سکیم میں 5 ایکڑ اور اس سے زیادہ زرعی اراضی مالک کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ5 ٹریکٹر وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم میں شامل ہیں۔
ہر ضلع میں ٹریکٹر کا کوٹہ کاشت کردہ اراضی کے تناسب سے مقرر کیا گیا ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام میں213,637 سے زائد کسانوں نے درخواستیں دیں۔ پی ایل آر اے اور نادرا سے تصدیق کے بعد،128,757 اہل کاشتکارقرعہ اندازی میں شامل کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر سکیم میں دیئے جانے والے ٹریکٹرز کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مقامی طور پر تیار کردہ 90 ہارس پاور اور مقامی طور پر اسمبل شدہ 100 ہارس پاور کے ٹریکٹردیکھ کر اظہار اطمیان، صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے گرین ٹریکٹر سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کی بدولت پنجاب میں ٹریکٹر سازی کی صنعت اور خریدو فروخت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔