پاکستان نے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے معاملے پر اپنا مؤقف سامنے لاتے ہوئے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے یمن سے متعلق پابندیوں میں توسیع کے بعد سامنے آیا۔ سلامتی کونسل نے ایسے افراد کے خلاف اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں سمیت اقدامات جاری رکھنے کی حمایت کی جو یمن میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستان نے خطے میں امن، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔