ایف آئی اے کی کاروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ،لیسکو کے بجلی میٹرز میں غیر قانونی ردوبدل اور ریورسنگ کرنے والا ملزم گرفتار – ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا – گرفتار ملزم کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے- ملزم کے قبضے سے لیسکو کے بجلی میٹرز، میٹر ریورسنگ ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور خصوصی سافٹ ویئر برآمد ہوئے – ملزم خصوصی سافٹ ویئر اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لیسکو میٹرز کا بجلی استعمال کا ریکارڈ تبدیل اور ریورس کر رہا تھا- ملزم بجلی کی اصل کھپت کو کم ظاہر کر کے لیسکو کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا- برآمد ہونے والا لیپ ٹاپ لیسکو میٹرز کی پروگرامنگ اور ڈیٹا میں غیر قانونی ردوبدل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا- چھاپے کے دوران میٹر ریورسنگ میں استعمال ہونے والی جدید الیکٹرانک ڈیوائسز اور لیسکو کے متعدد بجلی میٹرز بھی تحویل میں لے لیے گئے- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔