پاکستان کے معروف اور مقبول ترین یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار ایک پوڈکاسٹ میں اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ الحمدللہ وہ گزشتہ سال ہی “ارب پتی” بن چکے ہیں۔ رجب بٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12 سال کی انتھک محنت، لگن اور قربانیاں شامل ہیں۔ اپنی مہنگی گاڑیوں، قیمتی گھڑیوں، غیر ملکی دوروں اور پرتعیش شادی کے باعث اکثر خبروں کی زینت بننے والے رجب بٹ کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہوتا ہے۔ رجب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں۔