شیخ رشید

مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے،شیخ رشید

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، مریم نواز کی پیشی پر

راولپنڈی سے بھی وینز کرایہ پر لی گئیں، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے

ہوئے کہا سٹاک ایکس چینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، انڈسٹری چل پڑی، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،

وزیراعظم نے انسداد کورونا کیلئے بہتر حکمت عملی دی، بھارت میں روزانہ 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں،

کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈان کی پالیسی کامیاب رہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا 17 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلائی جائیں گی،

ایم ایل ون تاریخی منصوبہ ہے، اس کا تاریخی افتتاح ہوگا، ایم ایل ون کے افتتاح پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے،

ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے،

آئی پی پیز میں بجلی کے نرخ کم ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا یو اے ای اور اسرائیل معاہدے پر

دفتر خارجہ کا بیان آچکا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔