وزیراعظم

موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کا دورہ کراچی منسوخ

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) معاون خصوصی برائے اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ کراچی کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی کا آج کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیاگیا ہے۔

وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے گورنر سندھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔