جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے صدر ڈاکٹر اکیہیکو تاناکا کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور آمد پرجاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم ، پنجاب میں جائیکا کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال، عوامی فلاح و بہبود کے لئے باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ، پنجاب میں عوامی ترجیحاتی شعبوں میں اشتراک کار کے امکانات کا جائزہ، ملاقات کے دوران فیصل آباد میں واٹر سپلائی پراجیکٹس پر جلد پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا- پنجاب میں تعلیم، صحت اورخواتین کو بااختیار بنانے والے پراجیکٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق- باہمی ملاقات میں پنجاب حکومت اور جائیکا کے فیوچر پراجیکٹ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاجائیکا کے تعاون سے فیصل آباد کی طرز پر واٹر سپلائی، سینی ٹیشن اور اربن انفراسٹرکچر ماڈل کو دوسرے شہروں تک وسعت دینے میں اظہار دلچسپی، ملاقات میں زچہ بچے کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے بھی جائیکا کے تعاون کو سراہا گیا- ملاقات میں فروغ تعلیم، بچیوں اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کوسکول میں لانے کی ضرورت زور ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب میں مسلسل تعاون اوربہترین ڈویلپمنٹ پر جائیکا کی خدمات کوخراج تحسین ، پنجاب میں ترقی کیلئے جائیکا کے اشتراک کار کو سراہتے ہیں۔
واٹر سپلائی،صحت، تعلیم، غذائیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جائیکا کا مسلسل تعاون قابل تحسین امر ہے۔ ٹیکنالوجی، ٹریننگ اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے ا سٹرکچرمیں بہتری کیلئے جائیکا کے تعاون کو سراہتے ہیں۔صاف پانی، صنفی مساوات، معیاری تعلیم اچھی صحت اور مناسب غذائی ضروریات کے ہدف کیلئے جائیکا کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔جائیکا کا پنجاب میں خواتین کی ترقی اور موزوں روزگارکے حصول کے لئے کاوشیں بہترین ہیں۔ تعلیم، صحت، بااختیار خواتین اور انسانی وسائل کی ترقی میں باہمی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔