بلوچستان کے علاقے سورنگ، کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 40 کان کن جان سے گئے، جبکہ کچھ مزدور ملبے تلے دب گئے، دھماکے کے وقت کان کے متاثرہ حصے میں 4 درجن کے قریب افراد موجود تھے، جن میں سے چند تاحال لاپتا ہیں، ریسکیو ٹیمیں تقریباً 4 ہزار فٹ گہرائی میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالا جا سکے-