وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات ، ملاقات میں ملکی سیاسی امور، ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اورارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوشاب میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی درپیش عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی ارکان صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوآزاد جموں و کشمیر میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے پرمبارکباد، ارکان صوبائی اسمبلی کا خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر- ارکان صوبائی اسمبلی کا آزاد کشمیر کے عوام کو10 الیکٹروبسوں کا تحفہ دینے پر خراج تحسین بطور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں۔ ارکان صوبائی اسمبلی، جنرل بس اسٹینڈ خوشاب تا گروٹ چوک،مٹھا ٹوانہ اور منگوال الیکٹروبس سروس سے ہزاروں لوگ روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ الیکٹروبس سروس کا آغاز کرکے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لیے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر دیے۔ ٰپاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔ آج تمام صوبوں سے ایک ہی آواز آتی ہے کہ پنجاب امن وامان سمیت ہر شعبے میں سب سے بہتر ہے۔