سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کو محکمانہ امور پر بریفنگ، بلدیاتی خدمات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

چارج سنبھالتے ہی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کی محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ ،سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو انتظامی امور پر بریفنگ ،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا- ڈی جی لوکل گورنمنٹ بینیش فاطمہ نے وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کے موجودہ نظام بارے اپ ڈیٹ کیا- محکمہ لوکل گورنمنٹ eFOAS پر کامیابی سے منتقل ہونے والے پہلے پانچ صوبائی محکموں میں شامل ہے۔ فیلڈ دفاتر کو مرحلہ وار eFOAS سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے- سُتھرا پنجاب کے تحت جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے۔ برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن کا نظام آسان بنانے کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ بلدیاتی خدمات میں شفافیت اور جوابدہی مزید مضبوط بنائی جائے گی- وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بلدیاتی خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا-لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے-