سردار رمیش سنگھ اروڑہ

وزیر برائے امورِ اقلیتیں اور صدر PSGPC، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع یاسسان سکھ گردوارہ کا دورہ

وزیر برائے امورِ اقلیتیں اور صدر PSGPC، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع یاسسان سکھ گردوارہ مشن پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا- اس خصوصی دورے کا اہتمام پاکستان ایمبیسی جکارتہ کے ہیڈ آف چانسری مسٹر انیس خان اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر روشن لال واڈھوانی نے نہایت خوش اسلوبی سے کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مقامی قائدین اور مذہبی شخصیات سے ملاقات کی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور باہمی یکجہتی پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شامل تھے: صدر بپندر سنگھ، کنولجیت سنگھ اروڑہ، سلندرا سنگھ وہرا، کشن ایلانی، اور من موہن سنگھ ارورہ صاحب نے پاکستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب بھر میں تاریخی گردواروں کی بحالی اور تحفظ کے لیے عزم و ولولے کا ذکر کیا۔ گردوارہ انتظامیہ نے وزیرِ محترم کو سرہوپا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس یادگار محفل میں گیانی ہرپال سنگھ، گیانی سورنجیت سنگھ، اور گیانی گروندر سنگھ سے مقدس برکتیں حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر لاڈی، جسکران سنگھ، پلوندر سنگھ، اور حافظ مزمل (PS to Minister) بھی موجود تھے۔