ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات کرنے والوں میں محمد سلمان، نازک کریم اور ملک لعل محمد شامل ہیں- ملاقات میں سیاسی صورتحال، عوامی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر بات چیت ہوئی- ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا- ارکان صوبائی اسمبلی کا ملتان کی بیوٹیفکیشن اور گلگشت برانڈ روڈ کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین پیش کیا-

ملتان شہر میں جلد الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا اعلان ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کو ملتان کی شہری آبادی اور دیہات میں شجرکاری مہم چلانے کی ہدایت کی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ہدایت، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ گریڈیشن قابل تحسین ہے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ثابت ہوگیا مسلم لیگ (ن)ہی پورے ملک کی مقبول اور حقیقی عوامی جماعت ہے۔

تاریخی شہر ملتان میں سیاحتی حب بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت دیگر تاریخی مقامات پر بحالی کےلئے اربوں روپے سے پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔